کلر سیداں (یاسر ملک)
سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ایم سی کلر سیداں شیخ توقیر احمد فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایم سی کلر سیداں کے سینئر نائب صدر شیخ توقیر احمد فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خیریت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی پر سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ممبر ایگزیکٹو کونسل پریس کلب کلر سیداں چوہدری عامر کمبوہ، صدر پریس کلب کلر سیداں یاسر یاسین ملک، صدر پریس کلب چوآ خالصہ محمد مقصود بھٹی، اور نائب صدر پریس کلب چوآ خالصہ محمد توقیر نے ان سے ملاقات کی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حج جیسے روحانی سفر سے واپسی کے بعد وہ مزید جذبہ ایمانی اور عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کسی بھی مسلمان کے لیے ایک عظیم سعادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کے بعد انسان کی زندگی میں روحانی انقلاب آتا ہے۔ شیخ توقیر احمد نے اس موقع پر تمام احباب، رفقاء اور حلقہ احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حج کے دوران سلامتی اور قبولیت کی دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…