227

شہر کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘کرنل ر اجمل صابر

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر)اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں،ورکرز کی حاضری اور کام کرنے پر سخت چیک رکھا گیا ہے،عالمی معیار کے اس منصوبے کی صفائی بھی اسی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ہمارے ورکرز ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں،میٹرو بس میں سفر کرنیوالے مسافر بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے میٹرو سٹیشنز کی صفائی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں،ہمیں بھرپور محنت اور دلجمعی کیساتھ یہی معیار برقرار رکھنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹرو بس روٹ اور سٹیشنز کی صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر مسافروں اور اپنے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے سٹیشنز کی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پرایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ، سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین ور مینیجر میٹرو رضوان عباسی انکے ہمراہ تھے، سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین ور مینیجر میٹرو رضوان عباسی نے صفائی آپریشن پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی،بعد ازاں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روزکمرشل مارکیٹ میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگا کر صفائی سے آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت سے آگاہ کیا گیا، آگاہی مہم کے دوران آرڈبلیو ایم سی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں، ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں، شہر کی صفائی کیلئے سب کو اپنی زمہ داریاں نبھانی ہونگی تبھی جا کر ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کا ہدف حاصل کر پائینگے، شہر میں جاری صفائی و آگاہی مہم کا معائنہ کرنے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا کہ راولپنڈی میں صفائی اور شہریوں میں صفائی کی آگاہی کی مہم زور و شور سے جاری ہے، راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں