راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی،01 یوم قبل معزور شہری کے گھر سے 12 تولے طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار،جس میں ملزم سے چوری شدہ 12 تولے طلائی زیورات برآمدہوئے
ملزم کی شناخت محمد خلیل کے نام سے ہوئی ہے ملزم محلے دار تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں مدعی سے راہ و رسم بڑھایا اور چوری کی واردات کی،
اور صدر بیرونی پولیس نے ہیومن انٹلیجنس سمیت تمام زرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی اے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کو شاباش دی اورشہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے