شہریوں نے ڈاکو کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا،مال مسروقہ برآمد

یوسی سہربگلہ کے گاوں بیرگراں گھوئی کے لوگوں نے لاتعداد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نعیم عرف جینی کو حراست میں لے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم سے لاکھوں روپے نقد اور بھری مقدار میں قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔اس طرح گزشتہ قریباً چار برس سے ملزم جو علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ لوگوں کے گھروں میں اکیلی عورتوں کو ہراساں کر کے بڑے پیمانے پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے سمیت تقب زنی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا اسے گزشتہ روز علاقے کے لوگوں نے جن میں سابق کونسلر حاجی سفیر عباسی، علامہ رئیس عباسی،سیاسی و سماجی شخصیت ظفر جاوید عباسی،ماسٹر محمود عباسی، عدنان حفیظ عباسی و دیگر نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پھگواڑی تھانے کے حوالے کیا۔ مجرم منشیات فروشی میں بھی ملوث ھے۔ اہلیان علاقہ نے اپیل ھے کہ اسکو قرار واقعی سزا دیجائے اور مکمل تفتیش کر کے مجرم کی پشت پناہی کرنے والی تمام شخصیات اور گروہوں کو مظرعام پر لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں