اسلام آباد (حذیفہ اشرف) برطانوی اخبار دی گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کا ہنر صرف پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماؤں کو زچ کر دیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کو بولنے کا اشارہ دیا مگر خود مائیک سنبھال کر انہیں شرمندہ کر دیا۔دی گارڈین کا کہنا ہے کہ صرف شہباز شریف وہ رہنما تھے جنہیں علم تھا کہ ٹرمپ جیسے غیر متوقع لیڈر سے کیسے نمٹا جائے۔ شہباز شریف نے نہ صرف صدر ٹرمپ کی تعریف کی بلکہ ایک موقع پر جب ٹرمپ اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو انہوں نے نرمی مگر اعتماد کے ساتھ انہیں روک دیا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔
اخبار کے مطابق، ٹرمپ تقریب میں دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید کی دولت پر طنز کیا، اطالوی وزیراعظم کی تعریفیں کیں، اور ہنگری کے صدر وکٹر اوربان کے بارے میں کہا کہ “انہیں بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے مگر میں کرتا ہوں۔”برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ “وہ ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہیں” — اسٹارمر سمجھے کہ انہیں دعوت دی جا رہی ہے مگر جب وہ آگے بڑھے تو ٹرمپ نے دوبارہ مائیک سنبھال لیا۔کینیڈا کے وزیراعظم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں “صدر” کہہ دیا اور کہا، “شکر کرو میں نے تمہیں کینیڈا کا گورنر نہیں کہا!”دی گارڈین کے مطابق، ان تمام مواقع کے باوجود واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کو مؤدبانہ انداز میں سنبھال لیا، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…