مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ روز دربار بابا ساہیں مسکین بادشاہ پر سالانہ عرس کے سلسلے میں سٹار کلب ڈاوری کے زیر اہتمام جاجی نعیم اسلم بھٹی‘عثمان ساجد بھٹی ‘تحسین اشرف بھٹی کی زیرنگرانی میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں چار ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میچ میں حمزہ کلب وریامہ نے سٹارکلب ڈاوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکشت دے کر فائنل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ کےمہمان خصوصی وائس چیئرمین یوسی لوہدرہ راجہ محمد یونس ،راجہ صوبی ،عمیر وحید بھٹی مسلم لیگ ن یوسی لوہدرہ، نے کھلاڑیوں میں نعامات تقسیم کئے۔