شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل،نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن نے پاکستانی شہریوں کے لیے شناختی دستاویز کے حصول کا طریقہ کار ہی بدل کر رکھ دیا۔

ترجمان نادرا سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی ہے۔ شہری گھر بیٹھے درخواستیں دینے لگے۔ تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔

سید شباہت علی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ ایک کروڑ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، پاک آئی ڈی انتہائی قابل اعتماد عوامی سروس ایپلی کیشنز میں شمار ہو چکی۔ترجمان نادرا کاکہنا ہے کہ شہری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی درخواست دیتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ میں شہریوں کیلئے درخواست کی براہ راست ٹریکنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔

پاک آئی پی ایپ کے باعث نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں کی وصولی میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق روزانہ اوسطاً 10 ہزار سے زیادہ کیسز ایپ کے ذریعے نمٹائے جا رہے ہیں۔