کتاب “یہی کمائی ہے” کی بھی پذیرائی
معروف سماجی شخصیت،صحافی، کمپیئر و آر جے ملک امجد اقبال ملک کی جانب سے اُن کے آبائی گھر حجرہ ڈاکٹر ملک داؤد شمس آباد میں ایک پُرخلوص اور دوستانہ عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی ممتاز علمی، ادبی، اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک مہمانوں میں معروف شاعر و ادیب سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ مختار احمد سگھروی، پروفیسر سید نصرت بخاری، ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالجلیل، پروفیسر محمد ذکریا، پروفیسر سجاد قریشی، صحافی و ادیب اقبال زرقاش، ملک اقبال دریا، پروفیسر رضوان ملک اور وقار ملک شامل تھے۔
اس موقع پر راجہ مختار احمد سگھروی نے اپنی تازہ تصنیف “یہی کمائی ہے” حاضرینِ محفل کو بطورِ تحفہ پیش کی۔ کتاب کو علمی اور فکری حوالے سے بے حد سراہا گیا، اور شرکاء نے اسے مصنف کی زندگی کے تجربات اور فکری پختگی کا آئینہ قرار دیا۔
ملک امجد اقبال نے اپنے استقبالیہ کلمات میں معزز مہمانوں کی آمد پر دلی مسرت اور شکریے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے لیے باعثِ افتخار ہے کہ اہلِ قلم اور اہلِ دل شخصیات ان کے ہاں تشریف لائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ محض ایک عشائیہ نہیں بلکہ محبت، خلوص اور برادری کے رشتے کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہے۔
شرکاء نے بھی میزبان کی دل آویز میزبانی اور خالص جذبۂ محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی محفلیں تعلقات میں گرمجوشی پیدا کرتی ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنتی ہیں۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات، علمی تبادلۂ خیال اور پُرمحبت ملاقاتوں کے ساتھ ہوا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…