Categories: علاقائی

شعبہ اُردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں بی ایس اُردو کے پہلے بیج کے تحقیقی مقالوں کا زبانی امتحان کامیابی سے مکمل

گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے شعبہ زبان و ادبیات اُردو میں پنجاب یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق بی ایس اردو (سمسٹر ہشتم) کے پہلے بیج کے 10 منتخب طلبہ و طالبات کے تحقیقی مقالوں (Theses) کا زبانی امتحان نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔ ممتحن کی حیثیت سے معروف محقق، نقاد اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد (صدر شعبہ اردو، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد) خصوصی طور پر تشریف لائے۔

ادبی اور تنقیدی موضوعات پر مشتمل تحقیقی مقالات کی جانچ پڑتال نہایت سنجیدہ اور علمی ماحول میں مکمل کی گئی۔ ڈاکٹر ناشاد نے طلبہ کے تحقیقی معیار، موضوعات کی معنویت اور مقالہ نگاری کی تکنیک کو سراہتے ہوئے مفید رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر ایک طالبہ رمشا نوید کا تحقیقی مقالہ بعنوان “شہزاد بھٹی کی کالم نگاری: تجزیاتی جائزہ” بھی شامل تھا، جو معروف ادیب، صحافی اور کالم نگار شہزاد حسین بھٹی کے کالمی سفر اور اسلوب پر مبنی تھا۔ رمشا نوید کو زبانی امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا اور ان کی تحقیق کو سراہا گیا۔

امتحان کے بعد پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عمران، وائس پرنسپل پروفیسر اظہر محمود (صدر شعبہ اردو) اور دیگر سپروائزنگ اساتذہ نے ممتحنِ محترم کے ساتھ طلبہ و طالبات کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہزاد حسین بھٹی

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

1 hour ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

1 hour ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

4 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

6 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

12 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

16 hours ago