اہم خبریں

شدید گرمی میں طلبہ کے سکول سے باہر جانے پر پابندی عائد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)طلبا ء وطالبات کوکوشدید گرمی کے اوقات میں باہرجانے سے روکا جائے، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری ونجی سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری کردی،تمام سکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے، سکول عملے کی گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کی ہنگامی ٹریننگ کی جائے،جاری کی گئی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کو یونیفارم پہننے کی پابندی کروائی جائے۔
کلاسیں سایہ دار اور ہوادار جگہوں پر کروائی جائیں۔ پنکھے یا ٹھنڈک کے دیگرآلات درست حالت میں ہوں۔دوپہر کے وقت بچوں کوآوٹ ڈور سرگرمیوں سے روکا جائے۔ طلبا کو8 سے10 گلاس پانی پینے کی آگاہی دی جائے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال یقینی بنایاجائے۔

مراسلے میں مزید یہ بھی کہاگیا ہے کہ بچوں وعملے کوگرمی لگنے کی علامات اور اس سے بچاو کے طریقے بتائے جائیں۔

ہر سکول میں مکمل فرسٹ ایڈ کٹ موجود ہو۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طلبا کوشدید گرمی کے اوقات میں باہرجانے سے روکا جائے۔ طلبا واساتذہ کوہیٹ اسٹروک کی علامات، احتیاطی تدابیر کا بتایا جائے۔ تمام سکولز میں ابتدائی طبی امدادکی کٹ یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میںہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم اے نے محکمہ تعلیم کو تعلیمی اداوں میں گرمیوںکی چھٹیاں جلد کرنے کامراسلہ بھجوا یاتھا۔
محکمہ تعلیم کو تمام سکولز اور کالجز میں ہیٹ ویو بچاو کیلئے مختلف ہدایات پر عمل کی سفارش کی گئی تھی۔پروایشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے محکمہ ہائراور سکول ایجوکیشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہاگیاتھا کہ ہیٹ ویو کے خطرات کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
سکول اور کالجز میں بلا تعطل ٹھنڈے اور صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور بچوں کو ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کروانے کیلئے واضح ہدایات کی جائیں۔پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کردئیے تھے ۔مراسلے کے مطابق عارضی طور پر آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کرنے، کلاس رومز کی وینٹی لیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو فنکشنل رکھنے اور اسکولوں میں ابتدائی طبی امداد کاونٹرز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے ابتدائی طبی امداد کاونٹرز پر ٹرینڈ سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

20 hours ago