شب معراج النبی ﷺ 132

شب معراج النبی ﷺ

اسلامی سال کےساتویں مہنہ رجب المرجب میں رب العالمین نےاپنےپیارےلاڈلےمحبوب نبی آخر الزماں حضور نبی کریم روف الرحیمﷺکومعراج جیسی عظیم نعمت سےمالامال کیانبوت کےبارہویں سال 51برس کی عمرمیں نبی اکرم شفیع اعظمﷺکومعراج کرائی گئی جسکاذکرقرآن مجیدفرقان حمید کےپارہ نمبر15میں کیاگیاچنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے پاک ہےوہ ذات جس نےسیرکرائی اپنےبندےکوراتوں رات مسجدالحرام سےمسجد اقصیٰ تک جس کےاردگردہم نےبرکت رکھی ہے

تاکہ ہم اسےاپنی عظیم نشانیاں دکھائیں اللّٰہ نےاپنےمحبوب نبی کومسجدالحرام سےمسجد اقصیٰ اورپھرمسجداقصیٰ سےآسمانوں تک سفرکرایاجسےمعراج کہتےہیں معراج عروج سےجس کےمعنی چڑھنےکےہیں اس مقدس وبابرکت سفرکومعراج واسراءکےنام سےیادکیاجاتاہےجسکاذکرسورہ النجم میں بھی ہےیہ روحانی جسمانی حقیقی اورعینی مشاہدہ کابیداری کی حالت کاسفرہے

نبی کریم روف الرحیم ﷺکامعجزہ اورخالق کائنات کی قدرت کاحکمت بھراحکم تھاجوپوراہواواقعہ معراج انسانی تاریخ میں ایساعظیم مبارک اوربےمثال سفرہےجسکاکوئی ثانی نہیں اس میں نبی کریمﷺکو اللّہ کی کچھ نشانیاں دکھلانااورمحبوب عظمتوں والےنبیﷺکوعظیم الشان ممتاز،مقام ومرتبہ اورمنصب عطاءفرماناتھاجوکسی بھی دوسرےکوحاصل ناہوطائف کےتکلیف دہ سفرسےواپسی پرجسم اطہراورروح مقدس کےساتھ حالت بیداری میں مسجدالحرام سےمسجد اقصیٰ،ساتویں آسمان،سدرۃ المنتہیٰ جنت وجہنم سمیت جو مقامات اورجہاں تک اللّہ نےچاہااپنےمحبوب نبی کوسیر کرائی

نبی کریمﷺام ہانیؓ کےگھرآرام فرماتھےکہ چھت سےجبرائیل امین نازل ہوئےنبی کریمﷺکوجگاکرمسجدالحرام لےگئےوہاں آپکےسینہ مبارک کوچاک کرکہ قلب اطہرکوآب زمزم سےدھویاگیاجنت سے بہشتی سواری کولایاگیامسجداقصی کی جانب روانہ ہوئےدوران سفرعجائبات کامشاہدہ کرایاگیامسجد اقصیٰ پہنچ کرامام الانبیاءنےانبیاء کرام علیہم السلام کوامامت کرائی اسکےبعدملائکہ کےساتھ آسمانوں کی طرف روانہ ہوئے وہاں پہلےآسمان پرحضرت آدم،دوسرےپرحضرے عیسیٰ اورحضرت یحییٰ،تیسرےپرحضرت یوسف،چوتھےپرحضرت ادریس،پانچویں پرحضرت ہارون،چھٹےپرحضرت موسیٰ اورساتویں آسمان پرحضرت ابراہیم علیہم السلام سے ملاقات ہوئی بیت المعمورحضورکےسامنےکردیاگیایہ وہ مقام ہےجہاں سترہزارفرشتےروزانہ عبادت کےلئےحاضرہوتےہیں

اسکےبعد سدرۃ المنتہیٰ کی طرف روانہ ہوئےجہاں چارنہریں نظرآئیں جن میں سےدوجنت کی نہریں اوردودنیاکی فرات ونیل شامل تھیں یہاں سےآگےآج تک سوائے نبی کریم روف الرحیم ﷺکےکوئی آگےگیاناجائےگاوہاں نبی کریم روف الرحیم ﷺبارگاہ الٰہی میں سجدہ بجا لائےبلاواسطہ کلام خداوندسےہم کلام ہوئےاس موقع پر رب العالمین کی طرف سے50نمازوں کاتحفہ عنائت فرمایاگیاحضرت موسیٰ علیہ السلام کےبارباراصرارپراللہ کےسامنےپیش ہونےپرپانچ باقی رہ گئیں غرض یہ کہ پانچ کی ادائیگی پرثواب پچاس کاہی ملےگا

اس سارےسفرمیں رات کے ایک حصہ میں مکہ مکرمہ سےبیت المقدس جاناانبیاء کرام کی امامت کرواناآسمانوں کی سیرکرناانبیاءکرام سےملاقات کرناجنت وجہنم کودیکھناواپسی پرقریش کے تجارتی قافلہ سے ملاقات کرنایہ سب باتیں جب نبی کریم روف الرحیمﷺنے قریش کوبیان کیں تووہ تعجب کرنےلگےاس بات کوماننےسےانکاری ہوگئےکہ کیسےممکن ہےحضرت ابوبکر صدیق کےپاس گئےتوسیدناصدیق اکبر نےفوراً کہانبی نےکہاہےتوبلکل سچ فرمایاقریش کہنےلگےابوبکرتم اسکی تصدیق کرتےہوتوصدیق اکبرنےفرمایامیں اس سےبھی بڑی باتوں کی تصدیق کرچکاجوانکےپاس آسمان سےغیب کی خبریں آتی ہیں تواس تصدیق پرسیدناابوبکرکالقب صدیق پڑگیاجبکہ قریش کوتسلی ناہوئی انہوں نے نبی کریم روف الرحیمﷺسےبیت المقدس کے احوال کوجانناشروع کیاحضورﷺاس وقت حطیم میں تشریف فرماتھے

قریش مکہ سوال کرتےحضورﷺدرست جواب عنایت فرماتےجاتےحضورﷺکواس سفرمیں بعض لوگ دکھائی دئیےگئےجوتانبےکےناخنوں سےاپنےچہرےاورسینےکوچھیل رہےتھےیہ وہ لوگ تھےجوبےآبروکرنےمیں لگےرہتےتھےبعض وہ لوگ بھی دکھائی دئیےجنکےپیٹ اتنےبڑےجیسےرہنےکےلئےگھران میں سانپ نظرآرہےتھےدریافت کرنےپرپتہ چلایہ سودخورہیں کچھ لوگوں کےسروں کوپتھرسےکچلاجارہاتھایہ وہ لوگ تھےجونمازمیں سستی کرتےتھےکچھ لوگ کانٹےداربدبوداردرخت اورجہنم کےپتھرکھارہےتھےیہ وہ لوگ تھےجو زکوٰۃ کی ادائیگی نہیں کرتےتھےکچھ لوگ سڑاہواگوشت کھارہےتھےیہ وہ لوگ تھےجو حلال اورطیب عورت کوچھوڑکرزنامیں مشغول رہتے

اس واقعہ معراج سے ہمیں یہ سمجھ لیناچاہیےکہ یہ اللہ کی طرف سےبرحق معجزہ ہےجواللہ نےاپنےمحبوب کوعطاءفرمایااس میں نبی کریم روف الرحیمﷺپراورامت محمدیہ پراعزازات انعامات کی برسات ہوئی جہاں ایک طرف اجروثواب کااعلان ہواوہاں دوسری طرف کبیرہ گناہوں پرمبتلاءلوگوں پرعذاب کی صورتیں بھی دکھلائیں گئیں ہیں تاکہ ہم اجروثواب کےحصول میں لگ کرانعامات واعزازات حاصل کرنےکےساتھ ساتھ حقوق اللہ حقوق العبادکی حق تلفی سےبازرہیں یہی اصل دین ہےاوراسی میں کامیابی بھی ہےنجات بھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں