اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورۂ پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ دورۂ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان طویل المدتی برادرانہ تعلقات کی توثیق ہے، جو مستقبل میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں مزید مضبوط تعاون کی بنیاد بنے گا۔شاہ عبداللہ دوم کچھ دیر بعد وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کی براہ راست نشریات پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھائی جائیں گی۔