چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) شاہ باغ ٹریفک حادثہ میں جوانسال لڑکا جاں بحق. تفصیلات کے مطابق کلرسیداں روڈ پر شاہ باغ منہاس پورہ سٹاپ کے نَزدیک موٹرسائیکل سوار شہزاد کو پیچھے سے سوزوکی نے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں متوفی شہزاد روڈ پر کھڑی ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ اراضی وانڈی کا رہائشی 23 سالہ شہزاد گجر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا.متوفی نوجوان انصر گجر کا بیٹا تھا