کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہ باغ چھوجیالہ میں کھلے عام درختوں کے نیچے بیٹھ کر جواء کھیلنے والے چار جواری گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کو اطلاع ملی کہ چھوجیالہ گاؤں میں کیکر کے درخت کے نیچے چند اشخاص بیٹھے تاش کے پتوں پر جواء کھیل رہے ہیں
جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو سعید حسین ولد منظور حسین ساکن گکھڑ سنال، خلیل احمد ولد باغ حسین ساکن گوڑھا راجگان بشندوٹ، صفدر محمود ولد صاحب داد ساکن شاہ باغ،محمد ارشد ولد مقصود علی ساکن باغ بونا معلوم ہوئے مذکورہ ملزمان تاش کے پتوں پر جواء لگائے ہوئے تھے ملزمان سے 1500روپے ، 2 موبائل، 3موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔