کالم

شاہد پاشا کوماہِ ربیع الاول سے خاص محبت تھی

آصف شاہ
دنیا کی زندگی چند لمحوں کا سفر ہے، مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے نیک اعمال، بے لوث خدمت اور دین سے وابستگی کی وجہ سے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں زندگی کا سفر عارضی ہے۔ انسان آتا ہے، کچھ نقوش چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ کچھ لوگ دنیاوی شہرت اور نام و نمود کے پیچھے اپنی زندگی صرف کر دیتے ہیں، مگر کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو کچھ نہ کرتے ہوئے بھی بہت کچھ کرجاتی ہیں انہی میں ایک نام ملک شاہد پاشا مرحوم کا بھی پاشا کو مرحوم لکھتے ہوئے دل پر ایک لکیر سی کھچ جاتی ہے لیکن موت برحق ہے تو دل پر پتھر رکھنا پڑتا ہے انتہائی نفیس چہرے پر مسکراہٹ رکھنے والا شاہد المعروف پاشامرحوم کو ماہِ ربیع الاول سے خاص محبت تھی۔ یہ مہینہ آتا تو وہ گویا نئی زندگی پا لیتے۔ ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انکا خاصہ تھاجلوسِ میلاد کی تیاری ہو یا محفلوں کا انعقاد محلہ اور گلیوں کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے سجانا ان کی ترجیح ہوتی کہ ہر گلی، ہر در و دیوار اور ہر دل حضور اکرم ﷺ کی آمد کی خوشی سے منور ہوملک شاہد پاشا مرحوم خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار تھے۔ وہ چھپ کر ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچتے، ان کی مالی مدد کرتے ان کا یہ عمل کسی دکھاوے یا شہرت کے لیے نہ تھا کیونکہ ان کے مرنے کے بعد بہت سی چیزیں سامنے آئی جو شائید اب دفن ہی رہیں تو بہتر ہوگاانہوں نے ہمیشہ خالصتاً اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لیے کام کیے جس کی بہت سے لوگ آج بھی گواہی دیتے ہیں کہ وہ خاموشی سے ان کے دکھ بانٹتے اور ان کے مسائل حل کرتے تھے ملک شاہد پاشا مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ دین سے محبت،اور اپنی ہمت اسطاعت سے بڑھ کر کام ان کی زندگی کا خاصہ رہا۔ وہ ہر کام میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوتے، مگر اپنی نیکیوں اور خدمات کو چھپانا ان کی عادت تھی آج وہ ہم میں نہیں لیکن انکے دوست احباب بہن بھائی سمیت سب اسے یاد کرکے رو رہے ہیں اور اس کے بچھڑنے کا غم ہلکان کیے ہوئے ہے رب کریم سے دعا ہے کہ وہ ملک شاہد پاشا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اوران کے دو معصوم بچوں سمیت ان کے خاندان دوست احباب اور بہن بھائیوں کو عافیت میں رکھے۔ آمین۔

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago