پشاور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) بارات کے بعد ولیمہ نہ دیا جائے تو نہ صرف رشتے دار ناراض ہو جاتے ہیں بلکہ لوگ شادی ہی تصور نہیں کرتے مگر خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے میں سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔سرائے نورنگ میں وقاص خان اور شمعون خان کی تاریخی اور انوکھی شادی میں غیر ضروری اخراجات کے بجائے 600 مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے، یہ فوڈ پیکج 6500 روپے کا تیار کیا گیا تھا جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دال شامل تھے۔سرائے نورنگ کے غرباء میں راشن بانٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لکی مروت کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔بھتیجوں کی شادی کے موقع پر عزیز اللہ کا کہنا تھا کہ اس شادی کو ہم نے بطور غریبوں کی شادی منانا تھا۔شادی میں شریک سفید پوش اور مستحقین نے اس عمل کو سراہا اور صاحب حیثیت لوگوں کیلئے قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔شادی میں مدعو مہمانوں کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد غریب عوام کیلئے خوشیوں بھری گھڑی ثابت ہوئی۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…