راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ،چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر سینئر ٹریفک پولیس کے افسران نے سی پی ا وراولپنڈی کا استقبال کیا اور پھول پیش کیے،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے سی پی او راولپنڈی کو ٹریفک ہیڈ کواٹرزکی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی،سی پی او راولپنڈی نے سٹیٹ آف آرٹ لائسنسنگ برانچ، FM.88.6،کانسٹیبل غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول،میڈیا ونگ اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگربرانچز کا دورہ کیا،سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر بنائیں،شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، صفائی کے انتظام کو بہتربنانے کے ساتھ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
142