سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ سائلین میں زیادہ تر تعداد خواتین کی تھی جو قتل کے مختلف مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلقہ شکایات لے کر آئی تھیں ۔
کلر سیداں کے سابق مدرس اور سماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی نے سی پی او کی توجہ کلر سیداں میں بیرون اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب مبذول کروائی جو گزشتہ کئی عرصے سے کرائے کے مکانوں میں رہائشی پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کلر سیداں میں موجودگی نہ صرف سکیورٹی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے بلکہ یہ لوگ چوری،ڈکیتی اور زہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،
ان کو یہاں سے فوری نکالا جائے ۔انہوں نے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے دائرہ اختیار کو دوبیرن کلاں اور سہر تک بڑھانے کی بھی استدعا کی ۔راجہ فیصل سکنہ شاہ باغ نے سی پی او کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ کیٹرنگ کا کام کرتے ہیں۔
جولائی 2022 میں پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں زاہد رسول سول انچارج میس راولپنڈی،چوہدری شکیل،تصور اور فرخ کی درخواست پر تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور ملازمین کو کھانا فراہم کیا تھا جس کی لاگت 29 لاکھ روپے آئی تھی ۔ میس انتظامیہ نے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کی اور اب ڈیڈھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بقایا 8 لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ۔
احتشام سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے شکایت کی کہ 13 اگست کو وہ روڈ حادثے میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ابھی تک میرا میڈیکل کروایا نہ ہی مقدمہ درج ہو سکا ہے۔محمد جواد سکنہ کلر سیداں نے شکایت کی کہ اس کے شناختی کارڈ کے نمبر پر ڈکیتی کی دو عدد ایف آئی آرز کا اندراج ہے جبکہ ایف آئی آرز میں مدعی اور ملزمان کا میرے ساتھ کسی قسم کا تعلق بھی نہ ہے جس سے میں ذہنی مسائل کا شکار ہوں۔
خالد حسین سکنہ نوتھیہ نے سی پی او کو بتایا کہ 31 مارچ کو اس کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم ملزمان سات تولے سونا،چار لاکھ روپے کی نقدی اور تیس لاکھ روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کر کے لے گئے تھے۔چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…