راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کوپنجاب میں مزیدمستحکم کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔ سی سی ڈی اب پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے اوردیگر سائبر کرائم پربھی ایکشن لے گا،سائبر کرائم، نارکوٹکس اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کا اختیارہوگا۔ سی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کا ریکارڈ مرتب کرے گی،کولڈکیسز اور زیر التواءمقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دی جائے گی،سائبر کرائم سےنبردآزما ہونے کیلئے جدیدگیجٹس اور ڈیٹاتک رسائی دی جائے گی،سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پر ورکنگ کاآغازکردیا۔سی سی ڈی کےتمام ترسسٹم کوڈیجیٹلائزکیاجائےگا،منشیات سائبر کرائم اور قبضہ گروپس کےخلاف مقدمات کےاندراج اور گرفتاریوں کا اختیار بھی ہوگا،قانونی تقاضے پورے کرکے سائبر کرائم اور قبضہ گروپس کےخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔
