Categories: اہم خبریں

سی سی ڈی بنائی، خواتین سے زیادتی کے واقعات کا فیصلہ 24 گھنٹے میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

سی سی ڈی بنائی، خواتین سے زیادتی کے واقعات کا فیصلہ 24 گھنٹے میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

تلہ گنگ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آئی اور 2014 مین الیکشن لڑا، میرے والد پر مشکلات آئیں تو بیٹی کی حیثیت سے والد کا ساتھ دیا جس پر 2 دفعہ بےقصور جیل جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عہدے پہ آیا تو پنجاب میں جرائم کا راج تھا، سی سی ڈی بنانے کے بعد اب اکثر علاقوں میں جرائم نہیں ہوتے، خواتین سے زیادتی پر 24 گھنٹے کے اندر اندر فیصلہ ہوتا ہے، پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ بنانا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی کام میں سفارش منظور نہیں کرتی، اسی طرح اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس کی تقسیم بھی 100 فیصد اہلیت پر ہورہی ہے، دوسرے صوبوں سے بھی لیپ ٹاپس کی درخواستیں آتی ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بچوں کو بھی لیپ ٹاپس دیں گے۔ پنجاب میں 10 لاکھ بچوں کو مفت دودھ کا پیکٹ ملتا ہے، پنجاب کے اسکولوں میں روبوٹک سائنس اور مصنوعی ذہانت پڑھا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کو سڑکیں، لیپ ٹاپ، سستی روٹی اور اچھی ٹرانسپورٹ نہیں ملتی اس کو اپنے حکمران سے سوال کرنا چاہیے، پنجاب میں ایک سال سے آٹے کی قیمت نہیں بڑھی، وزرا کا کام ٹھنڈے دفتروں میں بیٹھنا نہیں بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہونا ہے۔

چوھدری ثاقب متیال

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

8 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

8 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

8 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

10 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

10 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

10 hours ago