آج مسلسل پانچویں روز بھی اساتذہ و کلرکوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ضلع راولپنڈی کی تمام نمائندہ تنظیموں نے سابق ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعظم کاشف کی یہاں تیسری بار تعیناتی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تحصیل راولپنڈی کے تمام سکولوں اور سی ای او دفتر سمیت تمام تعلیمی دفاتر کو بند کر کے مشترکہ طور پر سی ای او آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ تحصیل راولپنڈی کے اساتذہ کرام و ملازمین کی کثیر تعداد نے آج کے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین پورا دن نامنظور نامنظور اعظم کاشف نامنظور کے نعرے لگاتے رھے۔ احتجاج کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رھی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کو آج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے میٹنگ کےلئے بلایا تھا۔ میٹنگ میں بھی قائدین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پر بہت واضح کیا۔ کہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اعظم کاشف کے آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔ آج کےاحتجاج میں شرکاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کےلئے خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے سینئر رپنما سردار سلیم خان صاحب سابق تحصیل ناظم بھی تشریف لائے۔ سردار سلیم خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا۔ کہ کرہشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ھے۔ اور کسی صورت میں کرپٹ آفیسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ میں اعظم کاشف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ اور میں آپ سب کے موقف کی تائید کرتا ہوں کہ یہ ایک انتہائی کرپٹ اور بدتمیز شخص ھے۔ اس کو کسی صورت بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ نہیں ھونا چاھئے۔ اس کی کرپشن کی وارداتیں مجھ تک پہنچ چکی ہیں۔ سردار سلیم نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ میں آج ھی انشاء اللہ آپکا مطالبہ متعلقہ حکام کے سامنے رکھوں گا۔ اور اعظم کاشف کسی صورت میں راولپنڈی میں نہیں رھے گا۔ ضلع راولپنڈی کی اساتذہ تنظیموں پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ، انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے قائدین نے شرکاء سے خطاب میں اس عزم کو دہرایا۔ کہ ھمارے حوصلے بلند ھیں۔ اور ھم ہر طرح کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ لیکن اعظم کاشف کی بطور سی ای او تعیناتی کو کسی صورت بھی قبول نہیں ھے۔ اعظم کاشف کی تعیناتی کے خلاف تمام تنظیموں کی طرف سے مشترکہ درخواست وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو بھجوا دی گئی ھے۔ سوشل میڈیا ٹوئیٹر، فیس بک پر بھی اعلی حکام کو بڑا واضح پیغام دیا جا رھا ھے۔ کہ پنجاب کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو اعظم کاشف کی جگہ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی لگ دیا جائے قائدین نے آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے اعلان کیا۔ کہ اعظم کاشف کے خلاف جاری یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک اسی طرح جاری رھے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کرام و ملازمین سی ای او دفتر کے سامنے دھرنا جاری رکھیں گے۔ اگر ھمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے۔ تو 10 محرم کے فورا بعد 11 اگست کو ضلع راولپنڈی کے تمام اساتذہ کرام و ملازمین کا رخ بنی گالا کی طرف ھوگا۔ جس میں اگیگا کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تمام ملازمین تنظیمیں شرکت کریں گی۔