راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے سلسلہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…
پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…
تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…