279

سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑی کمی نہ ہوسکی ریٹ بڑھنے کا امکان

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں واضح کمی نہ ہوسکی ہے سوشل میڈیا پر قیمتوں کی کمی خبروں کی وجہ سے کاروباری حلقوں اور عمارتی شعبہ سے واسبتہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی

لیکن حقیقت اس سے متضاد سامنے آئی پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران رمضان المبارک عید الفطر کی چھٹیوں اور گندم کی کٹائی کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں ٹھراو پیدا ہونے سے سیمنٹ کی فی بوری میں پچاس روپے تک کمی واقع ہوئی ہے

اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں مختلف برانڈ کے سیمنٹ کے فی بوری ہول سیل کم از کم قیمت 1110 اور زیادہ سے زیادہ 1150 روپے تک ہے لیکن چونکہ گندم کی کٹائی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ دن کے اوقات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی شعبہ میں تیزی آنے کی توقع ہے جس سے سیمنٹ اور سریا کی سابقہ قیمتیں بحال ہونے کا امکان ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں