کلرسیداں ( یاسر ملک) سیمنٹ ایجنسی کے ملازم پر نقاب پوشوں کا حملہ، لوہے کے راڈ سے شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق بیول روڈ پر واقع سیمنٹ ایجنسی پر ڈیوٹی دینے والے ملازم پر چار نامعلوم نقاب پوش افراد نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے لوہے کے راڈ سے چہرے پر شدید وار کیا جس کے نتیجے میں ملازم بری طرح زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور جدید نقاب پہنے ہوئے تھے اور انتہائی سفاک طریقے سے تشدد کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں (125 ہنڈا) پر سوار ہو کر چوآ خالصہ کی سمت فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔اہلِ علاقہ نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…