لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم، آٹا اور روٹی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ خوراک کے لئے مخصوص گندم کو جانوروں کی خوراک میں استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب ریوینیو اتھارٹی (پیرا) کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف خصوصی اختیارات تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لائیں۔ پیرا کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری طور پر متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کو روکا جا سکے۔ مریم نواز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ: سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام پر بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کو فوری طور پر ناکام بنائیں۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…