لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)وفاقی حکومت نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروےکے لیے پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےفوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیےکی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔
وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے۔
حالیہ سیلاب میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان ہوا، ایک جامع سروے ناگزیر قرار دیا گیا ہے، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کیا جائےگا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…