سید امانت شاہ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

واہ کینٹ۔ سیاسی و سماجی شخصیت سید امانت شاہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔

سیاسی سماجی شخصیات اور دوست احباب کا مبارک باد اور امد کا سلسلہ جاری ۔ مہمان اللہ پاک کی رحمت ہوتے ہیں جب کوئی مہمان یا دوست بھائی مبارک دینے کے لیے ہمارے ہاں اتا ہے تو دلی خوشی ہوتی ہے سید امانت شاہ

مبارکباد کے لیے خصوصی طور پر آنے والوں میں سیاسی و سماجی مذہبی تاجر برادری وکلاء صحافی برادری کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ ان میں قابل ذکر شخصیات تاجر برادری کے ارشمان وحید اختر، احمد خان، ملک نقاش اور سینیئر جرنلسٹ سماء نیوز سید نجف شہباز بخاری بھی شامل ہیں انہوں نے سید امانت شاہ کو عمرہ کی سعادت پر مبارک باد پیش کی اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر سید امانت شاہ کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں، دوستوں بھائیوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہوں جو عمرہ کی سعادت کے بعد ہمارے غریب خانے پر اپنے مصروف ترین اوقات میں سے وقت نکال کر مبارکباد دینے ائے

اپنا تبصرہ بھیجیں