راولپنڈی(اویس الحق سے) ملکی تاریخ میں پہلی بار سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی حوالے سے مثال بن گیا جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین بن گئیں۔یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے،گریڈ 19 کی آفیسر صباء اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کا چارج سنبھالا،یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔اپنی تقرری کے بعد سے ڈی،سی صباء اصغر علی نے تعلیم، صحت،ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر زبردست اقدامات کئے ہیں۔ انھیں ضلع سیالکوٹ کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی کیریئر بیوروکریٹ صباء اصغر علی اس سے قبل صوبائی اور وفاقی سطح پر مختلف انتظامی اور پالیسی ساز عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ایسے میں چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز خواتین بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی اپنی تحصیل میں شاندار عوامی خدمات سر انجام دے رہی ہیں جس سے عام خواتین کی انتہائی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…