سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سیاب سے خصوصی نشست

کاشف حسین،پنڈی پوسٹ/کہتے ہیں اپنے لیے تو جینا ایک فطری عمل ہے لیکن اگر کوئی اپنے وجود کو دوسروں کا سہارا بنائے تو اس سے زیادہ نیک عمل کیا ہوسکتا ہے ،میری دھرتی پوٹھوار تو ایسے افراد کے حوالے سے کافی زرخیز ہے جن کا وجود دوسروں کے لیے ایک مضبوط سہارے کے طور نظر آتا ہے ،ایسے وجود میرے قصبے بیول میں تو بدرجہ اتم موجود ہیں جن کی خواہش رہتی ہے کہ یہاں کے بسنے والے تمام لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوں تمام لوگ خوشحال ہوں ،ہمارے رائٹر رومان انگیز کہایناں تو تراشتے ہیں لیکن معاشرے میں آبادی کے لحاظ سے کم رہ جانے والے حساس افراد پر کبھی کوئی آرٹیکل ،ڈرامے یا ڈائری لکھ کر ان کی خدمات کو خراج پیش کرنے میں بخل کرتے ہیں ،بیول میں فلاحی کاموں میں مصروف افراد کی ایک طویل فہرست میں ایک نام چوہدری سیاب صاحب کا بھی ہے آپ گوجرخان کی معروف سیاسی شخصیت ومسلم لیگی رہنماءچوہدری افتخار وارثی کے کزن ہیں ،لیکن احترام کا رشتہ حقیقی بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہے ،آپ کی ایک بیٹی افتخار وارثی کی بہو جبکہ ان کی ایک بیٹی آپ کی بہو ہے ،گذشتہ دنوں وہ یو کے سے بیول آئے تو ان سے ان کے ڈیرے پر ایک نشت ہوئی ،چوہدری فل ٹائم سیاست نہیں کرتے ان کی سیاست صرف الیکشن تک محدود ہوتی ہے الیکشن بلدیاتی ہوں یا جنرل آپ اپنے کزن افتخاروارثی کے دست وبازو بنتے ہیں اس لیے انہیں نیم سیاسی شخصیت کہا جاسکتا ہے البتہ وہ کل وقتی سماجی رہنماءضرور ہیں جو یوکے میں ہونے کے باوجود اپنے علاقے کے غریب ونادار افراد کے دکھ درد میں ان کا مسیحا بنتے ہیں ،پنڈی پوسٹ سے بات چیت کے دوران انہوں نے اس حوالے سے کچھ لکھنے سے منع کیا جس کے باعث علاقے کی خدمات کے حوالے سے ان کے کردار پر بات نہیں کر سکتا ،آپ چار بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں آپ کے ایک بھائی محمد آزاد بیول میں زرفاضل میڈیکل ٹرسٹ چلا رہے ہیں ،آپ 1972میں پاکستان سے برطانیہ گئے اور اپنی انتھک محنت سے وہاں اپنا مقام بنایا آج آپ وہاں ایک بڑاڈیپارٹمنٹل اسٹور چلا رہے ہیں ملنسار اور میٹھی زبان رکھنے والے چوہدری سیاب عوامی خدمت سے ہٹ کر بھی کچھ شوق رکھتے ہیں ،جن کا اندازہ ان کے ڈیرے پر جانے کے بعد ہوا ،آپ جانور پالنے کے شوقین ہیں اس وقت بھی ان کے ڈیرے پرستر کے لگ بھگ جانور موجود ہیں جن میں دو اعلیٰ نسل کے گھوڑے بھی ہیں جو آپ کے ذاتی استعمال میں رہتے ہیں ،ڈیرے پر سات لوگ ملازم کے طور موجود ہیں جن کا ماننا ہے کہ وہ خود کو سیاب صاحب کی فیملی کا ممبر ہی تصور کرتے ہیں ،آپ ڈیرے پر ہر سال گنے کی فصل کاشت کرتے ہیں جسے پیل کر گڑ بنایا جاتا ہے آپ وہ خصوصی طور پر تیار کردہ گڑ پاکستان اور برطانیہ میں اپنے دوستوں کو گفٹ کرتے ہیں ڈیرے پر موجود جانوروں کے لیے چارے کی کاشت بھی ڈیرے کے اندر ہی کی جاتی ہے جبکہ مالٹے کے درخت بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ہر سال بھرپور پھل دیتے ہیں آپ 1979سے 2013کے جنرل الیکشن تک ہر الیکشن میں پاکستان آتے اور اپنے کزن وبھائی افتخاروارثی کے لیے الیکشن مہم چلاتے رہے آپ کا ماننا ہے کہ اگر وارثی صاحب آئندہ بھی الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اسی جوش وجذبے سے کام کریں
گے جس طرح ماضی میں کرتے رہے ہیں آپ ایک بیٹے اور چار بیٹوں کے باپ ہیں گذشتہ برس آپکی ایک بیٹی نے یوکے سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جو چوہدری سیاب کے ساتھ ساتھ بیول کے لیے بھی فخر کی بات ہے چوہدری سیاب اپنے رزق حلال کا ایک برا حصہ خاموشی سے مستحق افراد تک پہنچاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں