اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی کی مدت بارے کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے 5 جنوری 2024ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی،فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر خان ترین عام انتخابات 2024ء کے لیے اہل قرار وں گے دونوں شخصیات آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں گی
195