سیاح فیملی سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

مری(امتیاز الحق‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) یہاں مال روڈ پر ایک نجی ہوٹل میں چند مسلح افراد ایک نے سیاح فیملی کا پیچھا کرتے ہوئے نہ صرف اس ٹورسٹ فیملی کے کمرے میں جانے کی کوشس بلکہ ہوٹل انتظامیہ کے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے طیش میں آکر ہوٹل انتظامیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کرتے ہوے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ایسے میں مسلح نوجوانوں نے ہاتھا پائی کرتے ہوے ہاکیوں سے ہوٹل کے کئی ایک شیشے بھی توڑڈا لے۔ ایسے میں واقع کی تفصیلات اے ایس پی مری اظہر خان کو دی گئیں جنہوں نے چوکی انچارج لوئر بازار طارق گوندل کو ہدایات جاری کیں کہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے انہیں گرفتار کیا جائے، جس پر بعض مقامی لوگوں کی مدد سے پانچ اوباش نوجوانوں جاسم خان ولد جلیل خان کامل خان ولد عمیر محمود شہباز خان ولد جلیل خان دلراز خان ولد زمائیل خان سمیت دیگر کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اس دوران بد حواسی میں مری سے بھاگتے ہوے اپنی گاڑی ایک ویگن سے بھی ٹکرا دی جس کے نتیجے مین گاڑی کو سخت نقصان پہنچا جس پر گاڑی میں سوار خواتین نے ملزمان کو بر بھلا کہا اور پٹائی بھی کی۔ اے ایس پی مری اظہر خان اور چوکی انچارج لوئر بازار طارق گوندل کی حاضر دماغ اور بروقت کاروائی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر اے سی پی اظہر خان نے میڈیا کو بتایا کہ مری کا امن کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے ایسے میں سیاحوں اور مقامی لوگوں سے اپیل ہے کہ قانون کو کسی بھی صورت اپنے ہاتھ میں مت لیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں