آج کی اس تحریر میں سہال کے درویش بابا کی زندگی کے چند اوراک پلٹنے لگا ہوں، أج جب بظاہر حالات مایوس کن ہیں، انسان انسان کا دشمن بن چکا ہے، اج جب حالات کا جائزہ لیں تو معاشرے کے اندر چار بیماریاں غالب نظر أتی ہیں، ایک نفاق، نمبر دو مادہ پرستی، نمبر تین خود غرضی نمبر چار انتشار، یہ چاروں بیماریاں أپس میں جڑی ہوئی ہیں، نفاق مادہ پرستی کو جنم دیتی ہے، مادہ پرستی خود غرضی کو جنم دیتی ہے پھر جب یہ تین بیماریاں کسی معاشرے کو لپیٹ میں لے لیں وہ معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتاہے، آج ہمارے ارد گرد یہ چار خرابیاں بڑی نمایاں ہیں، ان حالات میں اللہ کے کچھ بندے موجود ہیں، جو اپنے دامن کو ان خرابیوں سے بچا کر زندگی گزار رہیں ہیں یہ اس زمین پر اللہ کا انعام ہیں، آج جس شخصیت کا تذکرہ کرنے جارہا ہوں، ان کو اللہ تعالیٰ نے ساری نعمتوں سے نوازا ہے، وہ سہال کے ایک بڑے زمین دار ہیں، وہ سکول ٹیچر ریٹائرڈ ہیں، لیکن بلاشبہ وہ سہال کے درویش بابا ہیں، ان کی زندگی حرص و حوس سے پاک ہے، وہ نفرت سے بے زار ہیں، وہ فتنوں سے پاک زندگی گزار رہیں ہیں، الحمد اللہ ان کی زندگی نفاق سے، مادیت پرستی، خود غرضی پاک ہے وہ ہر طرح کے انتشار سے دور رہتے ہیں، وہ شخصیت میرے دریش بھائی ماسٹر چوہدری سکندر خان ہیں، ماسٹر چوہدری سکندر خان،7 جون 1967 کو چوہدری الف خان کے گھر سہال میں پیدا ہوئے، ان کے والد گاؤں کے ایک بڑے زمین دار تھے، ماسٹر چوہدری سکندر خان نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول سہال سے 1986 میں پاس کیا، اس کے بعد انہوں نے پی ٹی سی کا امتحان پاس کیا اور 21 اگست 1989 بطور سکول ماسٹر اپنی سروس کا اغاز کیا، ساتھ ساتھ والد صاحب کے ساتھ زمینوں کی دیکھ بھال بھی کرتے، ایک طرف وہ سکول ٹیچر تھے، دوسری طرف وہ ایک بڑے زمین دار کے بیٹے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اب کی زندگی سکول میں پڑھائی اور پھر زمینداری میں مصروف گزرتی، وہ الحمد اللہ بچپن سے نمازی تھے، وہ گاؤں میں اپنے اپ کو ہر طرح کے فتنوں اور فساد سے دور رکھتے، 1990 میں ان کی شادی ہو گی، ان کی اہلیہ بھی گورنمنٹ سکول میں ٹیچنگ کرتی تھیں، دونوں میاں بیوی نے طے کیا کہ ہم والدین کی خدمت کریں گے اولاد کی صحیح تربیت کریں گے اور اپنے اپ کو اور اپنی اولاد کو ہر طرح کے فتنوں سے بچا کر رکھیں گے اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید ایک تبدیلی آئی انھوں نے چک بیلی کی بڑی کاروباری شخصیت چوہدری نذیر رحمہ اللہ کے ذریعے سید مودودی رحمہ اللہ کی کتابوں کا مطالعہ کیا اور 1991 میں جماعت اسلامی کے رکن بن گے 1994 ان کے والد صاحب وفات گے اس کے بعد انھوں نے سکول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ مکمل طور اپنی زمینوں کو سنبھال لیا ان کی ایک ہمشیرہ ہے دونوں بہن بھائیوں میں جذباتی محبت ہے ان کا ایک بیٹا اسامہ سکندر ہے جو شادی شدہ ہے جس کے دو بچے ہیں ماسٹر چوہدری سکندر کی چار بیٹیاں ہیں دو کی شادی ہوگئی ہے ماسٹر چوہدری سکندر خان نے 2018 میں سروس سے پنشن لے لی تھی ان کی والدہ صاحبہ کی 2014 میں وفات ہو گی ہے، آج سہال کا یہ درویش بابا جس کا اپنا باغ ہے، الحمد اللہ وسیع عریض زرعی اراضی کا یہ مالک ہے، مہمان نواز، صلہ رحمی کرنے والے، خاندان کو ساتھ لیکر چلنے والے، وسیع حلقہ احباب والا میرا بھائی نفرت سے بے زار ہے، میرا بھائی ماسٹر چوہدری سکندر خان رشتوں کی لاج رکھنا انسان ہے، دونوں میاں بیوی اور ان کی اولاد ہر طرح کے فتنوں سے پاک زندگی گزار رہیں ہیں ان کے گھر پر دیسی گھی، لسی، ساگ، اچار، شہد، بادام، کھجوریں، کڑی، خالص دودھ کی گڑ والی چائے ہمارے انتظار میں رہتی ہے جس طرح دونوں میاں بیوی اور ہمارے بیٹے اسامہ سکندر کی محبت خالص ہے اس طرح ان کے گھر پر ہر چیز خالص ہے، ہم خوش قسمت تھے اور ہیں اللہ نے ہمیں چوہدری اختر علی رحمہ اللہ اور ماسٹر چوہدری سکندر خان جیسے مخلص ساتھی دیے تھے اب ان کی کوششوں سے چوہدری آصف نواز اور چوہدری طاہر جیسے مخلص اور نڈر ساتھی اور چوہدری احمد اختر علی اور چوہدری اسامہ سکندر علی جیسے مخلص بیٹے عطا کیے، الحمد اللہ سہال کا یہ بیٹا اور بھائی، سہال کا یہ درویش بابا ماسٹر چوہدری سکندر خان ایک بھر پور زندگی گزار رہیں وہ اللہ سے ڈر کر زندگی گزار رہیں ہیں وہ جانتے یہ ساری اللہ کی نعمتیں ہیں، اللہ ان کے والدین کی مغفرت فرمائے، دونوں میاں بیوی اور ان کے بچوں کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے ان کے پورے خاندان کو ہر طرح کی شرور سے محفوظ فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی چوہدری اختر علی کی مغفرت فرمائے ان کے بچے کی حفاظت فرمائے اور پورے سہال کو نفرتوں کی اگ گے بچائے آمین
خالد محمود مرزا
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…