321

سہالہ پولیس کا بااثر مافیا کے کہنے پر شریف شہری پر تشدد،گھر سے اٹھا کر لے گئے

مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گاڑیوں کی خریدو فروخت کا تنازعہ،بااثر ملزمان پولیس کے ساتھ مل کر شہری کو زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے تشدد بھی کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق اکسیر عباس بی ایچ یو لوہدرہ کے چوکیدار نے ضلعی ہیلتھ آفیسر کے نام درخواست میں بتایا کہ بدھ کی رات میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک گاڑی آر ایل 4940نے لائٹ اور ہارن دیا میرے استفسار کرنے پر بتایا کہ باسط کے کزن ہیں اور ملنے آئے ہیں میرے مزید پوچھنے پر مجھے تھپڑ مارے اور زبردستی گیٹ کو دھکے مار کر اندر داخل ہو گئے اور گاڑی رہائشی ایریا کی طرف لے گئے اور باسط کی رہائش کے مرکزی دروازے پر دستک دینے لگے باسط باہر آیا تو اسے پولیس والوں نے اسے گھسیٹنا شروع کر دیاجس پر وہاں موجود لوگوں نے شور شرابا کیا کہ یہ غلط ہے ایسا نہ کیا جائے مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی جس کے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں اس پر پولیس ملازم عزت اور احد نے تمام ویڈیوز بنانے والوں کو دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کیے اس سارے معاملے پر انچارج بی ایچ یو ڈاکٹرطاہرین احمد نے کہا کہ سہالہ پولیس نے ایسا کر کے کارسرکار میں مداخلت کی ہے اگر ایسی کوئی کاروائی کرنی تھی تو میرے علم میں لانا چاہیے تھا رات کے اندھیر ے میں اس طرح دھکے مار کر شریف آدمی کو لے جانا ناا نصافی ہے انھوں نے اسلام آباد پولیس کے آئی جی احسن یونس سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے مزید انھوں نے بتایا کہ ہسپتال ملازم باسط کا گاڑی کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے کسی سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے انھوں نے اسلام آباد پولیس کو رشوت دیکر غریب شہری پر تشدد کروایا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں