سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سہالہ فلائی اوور کی تعمیر کے لولی پاپ،نوجوانوں نے شہریوں میں عملی طور پر لالی پاپ تقسیم کر دئیے تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر سہالہ فلائی اوور کی عدم تعمیر پر نوجوانوں نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے شہریوں میں لالی پاپ تقسیم کیے وہاں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے مسلسل کئی برسوں سے ہمیں لالی پاپ دے رہے ایم این اے صداقت علی عباسی نے تاریخوں پر تاریخیں دیں مگر سہالہ پھاٹک پر فلائی اوور تعمیر نہیں ہو سکا۔شہریوں نے ایم این اے کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
136