سہالہ روڈ کی مرمت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

سہالہ ‘مین پنڈی‘ کہوٹہ روڈ کاک پل تا سہالہ کے مقام تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر عوام نے دن بھر سٹرک بلاک کر کے احتجاج کیا چکیاں بازار، دریائے سواں پل چکیاں،سہالہ بازار،سہالہ پھاٹک اور سہالہ باغاں تا کاک پل روڈ مکمل بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس میں متعدد ایمبولینسز بھی پھنس گئیں عوام کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ نجی ہوٹل میں بیٹھ کر اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کررہے ہیں جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ عوامی دیرینہ مطالبہ پورا ہونے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے دوسری جانب رورل مجسٹریٹ اسلام آباد قیصر نسیم کیانی نےیقین دہانی کرائی کہ سوموار 29 اگست کو سی ڈی اے کی مشینری لا کر فلنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا جس کے بعد عوام نے احتجاج ختم کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں