سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سہالہ،مدرسے سے تیرہ سالہ طالبعلم کی پھندا لگی نعش برآمد،ورثاء نے واقعہ کو قتل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سہالہ کے علاقہ میں واقع جامعہ امینیہ ضیاء العلوم سے تیرہ سالہ طالبعلم حبیب تحسین ولد سردار تحسین سکنہ حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر جو تقریبا دس ماہ سے حفظ کا طالبعلم تھا گزشتہ روز مدرسے سے پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کہ آپ کا بچہ بیمار ہے ہم نے اسے چیک اپ کروانے کے بعد دوبارہ مدرسے میں چھوڑ دیا اگلے روز پھر کال آئی کے آپ کے بیٹے کی پھندا لگی نعش واش روم سے ملی ہے چچا داؤد کے مطابق جب پولیس کے ہمراہ مدرسہ پہنچے تو نعش واش روم کی بجائے برآمدے میں پڑی تھی ہمارے بچے کو قتل کیا گیا ہے دوسری جانب ورثاء نے پولیس پر الزام لگایا کہ ہمیں ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی