Categories: علاقائی

سکھیکی منڈی میں نوجوان کو گھر سے جبراً اٹھا لیا گیا

پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ سکھیکی منڈی میں سول کپڑوں میں ملبوس گورنمنٹ اہلکاروں نے اٹھارہ سالہ نوجوان محمد عمر ولد محمد شریف کو گھر سے اٹھا لیا، جس کے باعث اہل خانہ اور علاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے احتجاج کے طور پر لاہور سرگودھا روڈ پر سکھیکی چوکی کے مقام پر ٹائرز جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ اس احتجاجی تحریک میں اہل علاقہ نے گرفتاری کے خلاف اپنی شدید ناراضی کا اظہار کیا اور فوری رہائی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک نوجوان کو رہا نہیں کیا جاتا وہ اس شاہراہ کو نہیں کھولیں گے۔
مزید برآں، انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات ہیں مگر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور رات گئے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ 

سفیان امجد

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

45 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

7 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

10 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

11 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

14 hours ago