129

سکولوں کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے عید کے بعد اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپریل سے اسکول صبح 7 بج کر 15 منٹ پر لگیں گے جبکہ 12 بج کر 45 منٹ پر اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکول 11 بج کر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ تاہم ڈبل شفٹ والے اسکول 6 بج کر 45 منٹ سے11بج کر 45 منٹ تک کھلیں گے جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں