116

سکولز میں گرما کی چھٹیاں یکم جون تا 9 اگست کرنے کا اعلان

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بند اسکول یکم جون 2025ء سے دوبارہ کھلیں گے نو اگست 2025ء کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ تعطیلات کا دورانیہ: یکم جون تا 9 اگست 2025 ہو گا اگر صوبے میں شدید ہیٹ ویو نمودار ہوتی ہے تو ایک ہفتہ قبل تعطیلات کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

محکمہ نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی پیشگوئی پر نظر رکھیں اور طلبا و اساتذہ کے تحفظ کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ تاریخی طور پر پنجاب میں جون تا اگست کے مہینے شدید گرمی کے باعث اسکولی اوقات کار اور تعطیلات پر ہر سال غور و فکر ہوتا رہا ہے۔ اس مرتبہ بھی محکمہ نے موسمیاتی محکمے کے اعدادوشمار بھجوائے ہیں تاکہ ممکنہ ہیٹ ویو کی صورت میں پیشگی اقدام اٹھایا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں