خصوصی افراد کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہیں
سپیشل پرسن کی اصطلاح ان خاص بچوں اور شہریوں کے لیے ہوتی ہے جو ذہنی یا جسمانی طور پر نارمل بچوں اور شہریوں کی طرح نہیں ہوتے جس طرح ہاتھ کی انگلیاں ایک سائز کی نہیں ہوتی اس طرح سب انسان بھی جسمانی اور ذہنی سطح پر ایک جیسے نہیں ہوتے لیکن ان بچوں کے حقوق معاشرے میں سب کی طرح ایک جیسے ہوتے ہیں۔
معاشرے کا یہ فرض ہے
کہ ان بچوں کو ایک جیسی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ ذندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہے تعلیمی اداروں میں عام نصاب سے ہٹ کر انکے لیے مختصر مگر جامع نصاب بنایا جائے انکے لیے تعلیمی بورڈز میں ونگ بنایا جائے جو ان کو اسناد جاری کرے ٹیکنیکل تعلیم دی جائے اور اس کے نمبرز دے جائیں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں خصوصی کوٹہ اور وہیل چیئر کا راستہ لفٹ سسٹم بنایا جائے سرکاری رہائش گاہ میں ترجیع دی جائے ان کی دور علاقوں میں ٹرانسفر نہ کی جائے۔
ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی طبی سہولیات دی جائیں گاڑیوں میں انکے لیے سیٹس مختص کی جائیں ان کے لیے ایسی گاڑیاں رکشے بنائے جائیں جن سے ان کی زندگی میں سہولت ہو غرض انکی ذاتی ٹرانسپورٹ کو ملک کے تمام علاقوں بشمول اسلام آباد میں داخلے کی خاص اجازت ہو لائسنس سسٹم میں نرمی برتی جائے
غرض وہ تمام اقدامات کیے جائیں۔ جس سے وہ معاشرے میں اپنا رول احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں ہمیں بحثیت عام شہری ان خاص بچوں اور شہریوں کا خیال رکھنا چاہیے۔