264

سپورٹس کار پر کرتب دیکھانے پر منچلوں کےخلاف مقدمہ درج


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے تھانہ کلر سیداں میں استغاثہ ارسال کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں ہمراہ عادل منیر اور بدرالزمان بسلسلہ ڈیوٹی ٹریفک کنٹرول منگال بائی پاس پر موجود تھا کہ اسی دوران ایک سپورٹس کار ایک نجی سکول کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگال بائی پاس کی طرف سکڈنگ کرتے ہوئے آ رہی تھی جسے با امداد ہمرائیاں بمشکل قابو کیا گیا۔بعد از دریافت ڈرائیور نے اپنا نام راجہ ارسلان سلیم سکنہ لونی مشراں بتایا جبکہ ساتھ بیٹھے شخص جس کا بعد میں نام بلال سکنہ غوثیہ محلہ معلوم ہوا موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔یاد رہے کہ چند یوم قبل ملزم نے منگال بائی پاس پر سکڈنگ کرتے ہوئے گول چکر لگا کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی تھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں