سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ،4 افراد زخمی

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی اور امدادی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے ، ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دھماکے سے کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔