ٹیکسلا۔ سپائر کالج میں باصلاحیت طالبعلم محمد سبحان کے اعزاز میں پروقار تقریب، 30 ہزار روپے نقد انعام اور ایکسیلنس ایوارڈ دیا گیا تفصیلات کے مطابق سپائر کالج واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں واہ کینٹ ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان محمد سبحان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ محمد سبحان نے ایک خودکار موبائل ایپ کے ذریعے کار ڈرائیونگ کا عملی مظاہرہ کر کے تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کامیابی پر سپائر کالج کی جانب سے انہیں 30 ہزار روپے نقد انعام اور ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں علاقے کی ممتاز سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابق ڈپٹی ڈی او ٹیکسلا عبدالخالق اور کیپٹن (ریٹائرڈ) عمر فاروق تھے۔ انہوں نے محمد سبحان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان ہی قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ سپائر کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر زاہد اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔ محمد سبحان ہمارے مشن کی ایک زندہ مثال ہے تقریب میں ماسٹر ذیشان، انجینئر نعمان ریاض، عرفان حیدر، فرحان علی خان، پروفیسر خالد ممتاز، ارشد اقبال بٹ، مسلم شاہد بٹ، مبشر صدیقی، ماسٹر طاہر بٹ، ملک اعجاز اور ملک مدثر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ محمد سبحان کے والد اور بھائی بھی تقریب میں موجود تھے تقریب کا اہتمام پروفیسر زاہد اقبال، ڈاکٹر محمد مدثر، چوہدری کامران شکیل اور سید ناظم عباس نے کیا، جنہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
