اسلام گڑھ پلجورہ ٹاؤن (رپورٹ) – سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میرپور کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور خود غرض پالیسیوں نے مقامی رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ حالیہ بارشوں میں سوسائٹی نے بارش کا سارا پانی رہائشی آبادی کی طرف موڑ دیا جس کے باعث پانی گھروں اور کمروں میں داخل ہو گیا، قیمتی سامان خراب اور مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خرید کر غریب لوگوں سے ان کی زمینیں چھین رہی ہے جبکہ سوسائٹی کے نام پر شرفاء سے بھی پیسہ بٹورا جا رہا ہے۔ پہلے سے آباد علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے، بارش کا پانی رہائشی علاقوں کی طرف موڑ دینا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔
شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور آزاد کشمیر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی آبادی کو اس استحصال اور ماحولیاتی تباہی سے بچایا جا سکے۔
سید محمد علی معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…