Categories: علاقائی

سول ہسپتال گوجرخان کا واقعہ اور چند دل خراش حقائق

سول ہسپتال میں خاتون کی ہنگامہ آرائی سے جڑے چند تلخ حقائق
تحریر مبین مرزا۔
ہسپتال والے معاملے پر میں اپنے دیگر صحافی دوستوں نوید مرزا اور آزاد گجر کے ہمراہ  ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ صاحب سے ملا، انوسٹیگیٹنگ آفیسر عدنان الپیال سے بھی ملاقات کی، اس عورت کا مکمل موقف لیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ عورت اپنے دو بچوں کی واحد کفیل ہے۔۔ خاوند سے علیحدگی ہو چکی ہے، کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے ماں کے پاس ہیں یہ چند دن سے اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال کے چکر لگا رہی ہے کسی ڈاکٹر نے اسکے بچے کو اپنڈکس کی تکلیف بتا کر فوری آپریشن کا مشورہ دے ڈالا جس کے لئے بقول اس کے وہ صبح سے ماری ماری پھر رہی تھی کبھی ایک کمرے میں تو کبھی دوسرے کمرے میں بھیجا جا رہا تھا جس سے گھبرا کر اس نے ایم ایس سے ملنے کی کوشش کی جس پر اسے ان کے کمرے میں داخل نہ ہونے دیا گیا تو تنگ آکر اس نے شور شرابہ شروع کردیا جس پر ہسپتال کے کسی ملازم نے اس پر ہاتھ بھی اٹھایا اور غلط الفاظ بھی استعمال کئے۔ میں نے (مبین مرزا) بچوں کے باپ سے بھی ملاقات کی اور معلومات لیں،یہ کسی جرم کا معاملہ نہیں بلکہ معاشرتی اور خانگی جھگڑوں کا ردعمل ہے، ڈاکٹر سرمد کیانی انسان دوست انسان ہیں ان سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر وہ درگزر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عورت کا جسکا گھر پہلے ہی برباد ہو چکا ہے معاف فرما دیں۔ یہ عورت جب تھانے میں تھی تو اسکا دوسرا پانچ چھ سال کا بچہ گھر میں بھوکا پیاسا بند تھا اور یہ خاتون اس کو گھر میں چھوڑ کر باہر سے تالا لگا کر آئی تھی،میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آئی او اور ایس ایچ او صاحب سے اپیل کی کہ گھر میں معصوم بچے کا ہی خیال کر لیں ،اب دیکھتے ہیں کہ اہل گوجرخان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایم ایس سرمد کیانی صاحب سے اس
کیس کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے درخواست کرتے ہیں اور معصبچوںکے مستقبل کو کورٹ کچہریوں کے چکر سے بچانے کے لئے حضور صلیٰ علیہ وآلہ وسلم  کی معاف کرنے کے سنت کی جانب رجوع کرتے ںیں یا نہیں۔

مبین مرزا ,گوجرخان

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

7 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

7 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

7 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

9 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

10 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

10 hours ago