Categories: علاقائی

سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ 20 ستمبر کو مسیاڑی کے مقام پر لگا جائیگا۔

مری(اویس الحق سے)بصارت جیسی نعمت کو بچانے کیلئے ضلع مری کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت سابق تحصیل ناظم مری و سرپرست اعلیٰ سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی مری محمد خورشید عباسی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے

فری آئی کیمپ کا انعقاد سواں ویلی ماڈل گرلز ہائی اسکول موضع پھپھڑیل یونین کونسل مسیاڑی تحصیل و ضلع مری میں 20 ستمبر 2025 بروز ہفتہ کو صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک جاری رہے گا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آنکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کے بعد چشموں کی ضرورت کے تحت مریضوں کو چشمے بھی فراہم کرے گی۔

ایسے میں آنکھوں میں موتیا ہونے کی صورت میں ضرورت کے تحت فری آپریشن کی تاریخ کے لیے ہسپتال ریفر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنرل میڈیکل اور ہومیوپیتھیک کے ڈاکٹر بھی اپنی خدمات سر انجام دینگے۔

اس سلسلے میں شوگر بلڈ پریشر کے مریضوں کا بھی چیک اپ ہو گا خاص طور پر چھوٹے بچوں کی آنکھوں کی بھی سکریننگ کی جائے گی اس فری آئی کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ساتھ اسلام آباد سٹی لائنز کلب کا بھی تعاون شامل ہو گا عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اس نادر موقع سے بھرپور مستفید ہوں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

4 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

4 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

9 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

9 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

9 hours ago