سنہرے حروف

٭ کامیاب اشخاص کی پیروی کرنے سے آدمی کام یاب ہوتا ہے۔
٭ مخالفتِ نفس تمام عبادتوں کا سرچشمہ ہے۔
٭ لمبی لمبی آرزوئیں کرنے والے انسان کی جیبیں بھرتی ہیں دل نہیں بھرتا۔
٭ پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار منہدم ہو جاتی ہے۔
٭ پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار منہدم ہو جاتی ہے۔
٭ خاموشی اظہارِ نفرت کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔
٭ وہ علم دل میں گھر کرتا ہے جس کے سکھانے میں دنیا وی لالچ نہ ہو۔
٭ اللہ تعالیٰ ہر گناہ میں سے جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے سوائے ماں باپ کی نا فرمانی کے۔
(ذین اسحاق‘اسلام آباد)

اپنا تبصرہ بھیجیں