سنہرے حروف

٭ دشمن کے حسنِ سلوک پر بھروسہ مت کرو کیوں کہ پانی کو آگ سے کتنا ہی گرم کیا جائے پھر بھی وہ اس کے بجھانے کیلئے کافی ہے۔
٭ شریف عالم تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے اور جب کمینہ با علم ہو جاتا ہے تو غرور میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
٭ بے شک دنیا و آخرت کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص کی دو بیویاں ہوں کہ جب ایک کو راضی کرتا ہے تو دوسری ناراض ہوتی ہے۔
٭ برائیوں سے پرہیز کرنا نیکیاں کمانے سے بہتر ہے۔
٭ کمال اور بزرگی کو غنیمت جانو اور اس کو حاصل کرنے میں جلدی کرو۔
٭حاجت مندوں کا تمہارے پاس آنا انعاماتِ الٰہیہ سے ہے تو اس کو غنیمت جانو اور حاجت مندوں کی حاجت روائی کرتے رہو۔
٭ جو سخاوت کرے گا وہ سردار ہو گا، جو بخل کرے گا وہ ذلیل و خوار ہو گا۔
٭ دنیا کو ایک منزل سمجھو کہ وہاں اترے اور کوچ کیے یا وہ دولت سمجھو جو خواب میں ملے اور بیداری کے بعد کچھ ہاتھ نہ آئے۔
(محمد حنظرلہ طارق‘کلرسیداں)

اپنا تبصرہ بھیجیں