سنئیر صحافی مظہر اقبال روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے

سینئر صحافی و اے ٹی وی کے سینئر رپورٹر مظہر اقبال پیر کی رات ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے ہیں مرحوم اپنے گھر جا رہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی

مرحوم کی نماز جنازہ آج (بروز منگل) بعد نمازِ عصر پاکستان اٹامک انرجی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی روات میں ادا کی جائے گی