سماہنی: نالے میں ڈوب کر دو معصوم بھائی جاں بحق

سماہنی کے نواحی علاقے پونا دبل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی تاجر مولوی محمد خورشید کے دو معصوم پوتے، عیسیٰ اور موسیٰ، نہاتے ہوئے قریبی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بچے ولیم خورشید کے صاحبزادے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے معمول کے مطابق گرمی سے بچنے کے لیے نالے میں نہا رہے تھے، تاہم پانی کے تیز بہاؤ یا گہرائی کے باعث وہ باہر نہ نکل سکے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے، مگر بچوں کی جان نہ بچائی جا سکی۔

اس اچانک سانحے نے پورے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور اہلِ علاقہ غم زدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

محمد حسیب چودھری۔پنڈی پوسٹ۔ میرپور آزاد کشمیر

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

17 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

19 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago